خالق نگر،ناجائز تجاوزات کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھے گے، عدنان بدر

کسی کو روزگار کے نام پر قبضہ خوری کی اجازت نہیں دی جاسکتی،اے سی رائیونڈکی گفتگو

جمعرات 21 نومبر 2019 13:05

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) مانگا منڈی میں ناجائز تجاوزات کی شکایات پر کمیشنر لاہور کی سربراہی میں انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا جس میں انکروچمنٹ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان بدر زونل آفیسر سمیت پولیس کی بھاری نفری موجودتھی،اس موقع پرانکروچمنٹ آپریشن میں کئی ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا اور کئی دوکانداروں کو وارننگ دی گئی،کمیشنر لاہور نے دکانداروں سے خود نرخ نامے چیک کیے اور انکروچمنٹ پر حد بندی یقینی بنانے کی ہدایت کی،کمیشنر لاہور کو مانگا منڈی چوک میں ٹریفک کی بحالی پر ٹریفک وارڈن کو بریفنگ دی گئی،اس موقع پرڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے اے سی رائیونڈعدنان بدرنے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھے گے،انہوں نے کہا ہے کہ ناجائزتجاوزات کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیں گی،رائیونڈکی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرائی جائیں گی ناجائزتجاوزات والی عمارتوں کو منہدم کیا جائے گا،عدنان بدرنے کہا کہ ناجائز تجاوزات کرنے والوں کوسزا دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کے باعث عوام کو تکلیف میں مبتلانہیں کیا جاسکتا عدنان بدر نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ایمبولنس اور مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے،ناجائزتجاوزات کے خلاف کام بلا تفریق اور ایمانداری سے انجام دیاجارہا ہے اور کسی سے زیادتی نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو روزگار کے نام پر قبضہ خوری کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں