سرکار ؐ کے در بار پر حا ضری سے بڑھ کر دنیا میں کو سعاد ت نہیں‘ مجاہد عبد الر سو ل

حج اور عمرہ کیلئے جانے والے خو د کو خو ش قسمت سمجھیں کہ انہیں سرکار ؐ کے در بار میں حا ضری نصیب ہو ئی

جمعہ 22 نومبر 2019 13:03

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ خو ش قسمت ہیں وہ لو گ جو نبی کریم ؐ کے روضہ کی زیار ت کر تے ہیں، حج اور عمرہ کیلئے مد ینہ منورہ جانے والے خو د کو خو ش قسمت سمجھیں کہ انہیں سرکار ؐ کے در بار میں حا ضری نصیب ہو ئی ، سرکار ؐ کے در بار پر حا ضری سے بڑھ کر دنیا میں کو سعاد ت نہیں۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے سنی تحریک شاہدرہ کے صدر مفتی حافظ محمد ر مضان قادری کے عمرہ ادائیگی کی و اپسی پر منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ۔اس مو قع پر سنی تحریک کے رہنما مفتی شفاقت علی ہمدمی ‘ مو لانا سر فراز سیا لو ی‘ مو لانا شیرمحمد مجتبا ئی ، قاری محمد عنصراوردیگر پار ٹی رہنما بھی مو جود تھے۔علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ حج اور عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے والو ں سے ملا قا ت بھی باعث اجر و ثوا ب ہے جو شخص حج کرنے والے کو دیکھ لیتا ہے اللہ اس کے گناہو ں سے بھی در گزر کر تے ہیں ہمیں اللہ کی رحمت سے کسی صورت مایو س نہیں ہو چاہئے، سچے د ل سے جو بھی آ قا علیہ و سلام کے در بار میں حا ضری کی خواہش رکھتا ہے اللہ تعا لی اپنے غیب کے خزانو ں سے اس کیلئے یہ سعادت حا صل کرنے کیلئے اسبا ب پیدا کر دیتا ہے کیو نکہ انسان محتاج ہے مگر ر ب العا لمین ہر چیز پر قادر ہیں ۔

(جاری ہے)

اللہ تعا لی کی بار گاہ میں دعا ہے کہ مفتی محمد ر مضان قادری کی سرکار ؐ کے در بار پر حا ضری کو ا پنی بار گاہ میں قبو ل فرمائے اور ہمیں اپنے سرکار ؐ کے در بار کی حا ضری نصیب فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں