سموگ اور صفائی کے حوالے سے نشتر ٹاون کے علاقہ کاہنہ میں صفائی آگاہی مہم

جمعہ 22 نومبر 2019 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) آپریشن منیجر یاسر گل ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سموگ اور صفائی کے حوالے سے فیروزپور روڈ کاہنہ پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔اس حوالے سے کاہنہ میںصفائی آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ اس حوالے سے آپریشن منیجر یاسر گل کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ کی جانب سے صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں مگر شہریوں کے مثبت تعاون کے بغیر صفائی ستھرائی کو قائم رکھنا مشکل ہے ۔

ناقص صفائی کے انتظامات پر زونل آفیسرکی ٹرانسفر اور اسسٹنٹ ایریا منیجر کو شوکاز جاری ۔آگاہی مہم کا مقصد لوگوں میں صفائی اور سموگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے رنگ روڈ ٹول پلازہ پر شہریوںکو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے ، کوڑے کرکٹ کو ہر گز آگ نہ لگانے اور سموگ سے بچائوکے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

مزید انہوں نے عملے کو روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں کے اطراف میں جمع شدہ مٹی کی مکینیکل واشنگ اور سویپنگ کے دوران خصوصی سکریپنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہر کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہر کے سکولوں اور مارکیٹوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں وہیں شہری سموگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں با لخصوص ماسک کا استعمال کریں، کوڑے کرکٹ کو ہرگز آگ مت لگائیں اور کوڑا صرف کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا کلین لاہور موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں