سرگودھا ایکسپریس شاہین آباد ، سرگودھا کے درمیان بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی ،اسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق

حادثے کے بعد انجن پٹڑی سے اتر کر الٹ گیا ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ،وزیر ریلوے کا فوری انکوائری کا حکم

پیر 9 دسمبر 2019 12:42

نشتر آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) سرگودھا سے لاہور آنے والی سرگودھا ایکسپریس شاہین آباد ، سرگودھا کے درمیان بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسٹنٹ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ،حادثے کے بعد انجن پٹڑی سے اتر کر الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ،وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیدیا ۔

ریلوے ترجمان کے مطابق پیر کی علی الصبح 4بجکر 58 منٹ پر سرگودھا سے لاہور آنے والی 123اپ سرگودھا ایکسپریس شاہین آباد ، سرگودھا کے درمیان بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ پھاٹک کراس کرتے ہوئے بجری سے بھرا ڈمپر ٹریک میں پھنسے ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیورعبدالمجید محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ڈویژنل افسران ریلیف ٹرین کے ہمراہ لاہور سے فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ ٹرین کے پٹری سے اتر کر الٹنے کی وجہ سے ٹریفک کا ٹریفک معطل ہو گئی جبکہ سینکڑوں مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں