طب میں تحقیق کا بڑھتا ہوا رجحان روشن اور صحت مند پاکستان کاپیش خیمہ ثابت ہوگا،ڈاکٹرافتخاراحمد

جناح ہسپتال جدید طبی خطوط پرآراستہ تعلیم،تحقیق اورتربیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے،ایم ایس جناح ہسپتال

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:01

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرافتخاراحمدنے کہاکہ جدید تحقیق کواپناکرہی صحت کے چیلنجزسے عہدہ برا ہوا جاسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحت کے اشاریے غیراطمینان بخش ہیں ہمیں اپنے معاشرے کے طبی مسائل پر توجہ مرکوز کر کے اپنی تحقیق کوآگے بڑھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرافتخاراحمدنے کہا کہ جناح ہسپتال جدید طبی خطوط پرآراستہ تعلیم،تحقیق اورتربیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے، تحقیق کے رجحان سے طبّی مسائل کے حل میں مددملے گی، طبّی افرادی قوت میں تحقیقی رویے کو پروان چڑھا کرہی ہم دنیا کے ساتھ چل سکیں گے۔

ڈاکٹرافتخاراحمد نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں احتیاط کے طریقے کواختیارکرکے ہی صحت کے مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ نومولود اور زچگی میں ماں کی اموات، ڈینگی، ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ،ذیابیطس،بلند فشارخون،جگرکی سوزش کے مسائل پرقابو پا کر ہی ہم صحت مند معاشرہ بن سکیں گے،انہوں نے کہا کہ طب میں تحقیق کا بڑھتا ہوا رجحان روشن اور صحت مند پاکستان کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں