پاکستان معاشی استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے،ملک کرامت علی کھوکھر

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی بدترین کرپشن پروان چڑھی،پی ٹی آئی ایم این اے کی گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:01

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرکے دم لے گی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت جب بھی اقتدار میں آئی بدترین کرپشن پروان چڑھی، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مافیا کی مزاحمت جاری ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عزم کررکھا ہے کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی کے قیام میں مزید بہتری پیدا کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہوسکے،ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان انتقامی سیاست کے قائل نہیں،ملکی ترقی کی راہ ہموار ہوتی دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سیاست دفن ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے،ان شاء اللہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر استوار ہوتے ہوئے پوری دنیا دیکھے گی، حکومتی دستیاب وسائل کا رخ عوامی فلاح کی طرف ہے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ وفا ہونے کا وقت قریب ہے،ملک کرامت علی کھوکھرنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کی موثر کارکردگی ، مربوط لائحہ عمل کے باعث و موثر معاشی اقدامات اور بہترین فیصلوں کے باعث سٹاک ایکسچینج میں ٹھہرائو آیا ہے جو ملکی معیشت میں بہتری کا واضح ثبوت ہے جلد پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا اور حکومت کے معاشی اقدامات پر تنقید کرنے والوں کے منہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں