حکومت غریبو ں کیلئے بڑے پیکیج کااعلان کرے‘علامہ اسلم صد یقی

ْلاک ڈائو ن کی پابندی عوام بھی اسی انداز سے کریں جس طرح مساجد کے امام اور نمازی کررہے ہیں

پیر 6 اپریل 2020 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ حکومت غریبو ں کیلئے بڑے پیکیج کااعلان کرے،لاک ڈائو ن کی پابندی عوام بھی اسی انداز سے کریں جس طرح مساجد کے امام اور نمازی کررہے ہیں، خطبا ء اورامامو ں نے حکومتی پا بندی پرعمل کرکے بتا دیا کہ مساجد سے ہمیشہ حکومتی احکامات کا احترام ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرونا وائرس سے نجات کے لیے اللہ کی طرف رجوع اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، علما کرام نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ مخیر حضرات محنت کش ، غربا ، دیہاڑی داراور بے روزگاری کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کے لیے آگے آئیں ۔ حکومت گیس اور بجلی کے بل معاف کردے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں