ندامت کے آنسو موذی وبا سے نجات کا سبب بن سکتے ہیں‘انجینئر علی احسن

مشکل گھڑی میں تدابیر اپنی جگہ مگر یہ وقت اللہ تعالی کی طرف پلٹنے اوردعا و استغفار کرنے کا وقت ہے

جمعہ 10 اپریل 2020 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی تر جمان انجینئر سید علی احسن شاہ نے کہا ہے کہ ندامت کے آنسو موذی وبا سے نجات کا سبب بن سکتے ہیں،اس وقت پوری پاکستانی قوم کے ساتھ پوری امت مسلمہ کو چاہئے کہ فوری طور پر رجوع الی اللہ کرے،مشکل گھڑی میں تدابیر اپنی جگہ مگر یہ وقت اللہ تعالی کی طرف پلٹنے اوردعا و استغفار کرنے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں کہا ہے کہ نظر نہ آنے والی مخلوق کورونا وائرس کے ذریعے اللہ تعالی نے بتا دیا ہے کہ زمین بھی اسی کی ہے اور مرضی بھی اسی کی ہوگی،قرآن پاک میں بار بار پچھلی قوموں کا ذکر ہمیں سمجھانے کیلئے کیا گیاہے، ترقی کے آسمان پر پہنچنے والے ممالک کی حالت آج سب کے سامنے ہے، ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے پاکستان میں دو کروڑ افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں، یہ اعداد و شمار ہوشربا اور تکلیف دہ ہیں، پاکستان جیسا غریب ملک اتنی بڑی تعداد میں بیروزگاری کا عفریت برداشت نہیں کر سکتا، مخیر حضرات عوام کی مالی مدد کیلئے سامنے آئیں، غر یبو ں کی مدد سے اللہ راضی ہو گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں