ٹرین تلے آکر خاتون جاں بحق ہو گئی ،نامعلوم خاتون موبائل فون پر محو گفتگو تھی

فیکٹری ایریا میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ،سر پر وار کر کے قتل کیا گیا ‘پولیس

جمعہ 3 جولائی 2020 15:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) رائے ونڈ ٹرین تلے آکر خاتون جاں بحق ہو گئی ،نامعلوم خاتون موبائل فون پر محو گفتگو تھی کہ ٹرین نے روند ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنیوالی کراچی ایکسپریس جب سٹی ریلوئے پھاٹک کے قریب پہنچی تو نامعلوم خاتون جوموبائل فون پر باتیں کررہی تھی ٹرین ڈرائیور کے بارہا مرتبہ ہارن بجانے کے باوجود ٹریک سے نہ ہٹی اور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی ۔

ریلوئے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے ۔فیکٹری ایریا میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کو سر پر کسی بھاری چیز سے وار کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں