رنگ روڈ پر جاری ہارٹیکلچر اور تعمیراتی کام کو مکمل پلاننگ کے ساتھ جلدازجلد مکمل کرلیا جائے گا، طارق علی بسرا

جمعہ 3 جولائی 2020 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے رنگ روڈ کا دورہ کیا اور گجومتہ انٹرچینج ، آشیانہ انٹر چینج ، بابو صابو انٹرچینج ،محمود بوٹی انٹرچینج ،قائد اعظم انٹر چینج ہارٹیکلچر اور تعمیراتی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اختر محمود سمیت دیگر افسران کی شرکت۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایچ اے نے رنگ روڈ کے علاقوں پر جاری ہارٹیکلچر اور تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پر جاری ہارٹیکلچر اور تعمیراتی کام کو مکمل پلاننگ کے ساتھ جلدازجلد مکمل کرلیا جائے گا۔رنگ روڈ کی خوبصورتی شہر کے حسن میں مزید اضافہ کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں پی ایچ اے کے باغبان اور ملازمین شاہراوں پر بنی گرین بیلٹس کی نگہداشت کا صبح و شام کررہے ہیں جبکہ پی ایچ اے شہر سرسبزاور شاداب بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں