زندہ قومیں ملک کی آزادی کا جشن تجدید عہدسے منایا کرتی ہیں، رانا محمدعارف کمال

جمعرات 13 اگست 2020 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) زندہ قومیں اپنے ملک کی آزادی کا جشن تجدید عہد کے ساتھ سجدہ شٴْکر ادا کر کے منایا کرتی ہیں، قوم کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں آزادی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی،اِس آزادی کی راہ میں ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں، لاکھوں مردوزن کو آزادی حاصل کرنے کیلئے آگ و خون کے دریا میں سے گزرنا پڑا لیکن قافلہ آزادی رواں دواں رہا اور آزادی حاصل کر کے ہی دم لیا،انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمدعارف کمال نون نے پاکستان کے 73ویں یٴْوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میںکیا۔ا نہوں نے کہا کہ آزادی کا حصول یقیناً ایک بہت مشکل مرحلہ تھا،کل حصول آزادی پاکستان کی جدوجہد تھی اور آج تعمیر وطن کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آج پھر ہمیں تحریک آزادی پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے تا کہ انصاف کی فوری فراہمی، کر پشن سے پاک معاشرہ اور امیرو غریب کے لیے یکساں مواقع کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے اور انصاف کی فراہمی میں پبلک پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور اس کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں