رائے ونڈ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

پیر 7 ستمبر 2020 14:44

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) رائے ونڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رائے ونڈ سید ثقلین شاہ نے شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان میں پرویز عرف پیجی،ولی عثمان، شاہ زیب،عدیل،وقار اور آصف شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی،4 موبائل فونز اور 2 موٹر سائکلیں،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں