رائے ونڈ عالمی تبلیغی مرکز بازار میں 3مسلح ڈاکوئوں نے موبائل فون شاپ لوٹ لی

پیر 7 ستمبر 2020 16:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) رائے ونڈ عالمی تبلیغی مرکز بازار میں 3مسلح ڈاکوئوں نے موبائل فون شاپ لوٹ لی ،گن پوائنٹ پر پونے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ،تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز بازار میں واقع سلیم موبائل فون شاپ پر دن دیہاڑی ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوئوں نے تاجر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 1لاکھ 75ہزار روپے لوٹ لئے ،پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گئی واضح رہے کہ رائے ونڈ میں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے پرانے اور بھیدی تعینات پولیس ملازمین کی کارکردگی صفر ہے شہریوں نے پولیس اسٹیشن میں تعینات راشی اور نکھٹو ملازمین کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں