سی بی اے یونین پی ایچ اے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کرتی رہے گی‘چوہدری محمود الاحد

الاونس کی منظوری کیلئے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈی جی پی ایچ اے کردار اہمیت کا حامل ہے‘چیئرمین سی بی اے پی ایچ اے

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) پی ایچ اے ملازمین کیلئے یوٹیلیٹی (سپورٹ) الاونس کی منظوری پر سی بی اے یونین پی ایچ اے کے عہدیداران نے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی سے ملاقات کی اور خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سی بی اے یونین کے چیئرمین سی بی اے پی ایچ اے چوہدری محمود الاحد، صدر مشتاق بھٹی، سیکرٹری جمتاز علی خان اور دیگر عہدیداران سی بی اے پی ایچ اے موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین سی بی اے پی ایچ اے چوہدری محمود الاحد نے کہا کہ سی بی اے یونین سپورٹ اولانس کی منظوری پر چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈی جی پی ایچ اے خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے اور سی بی اے یونین پی ایچ اے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

صدر سی بی اے مشتاق بھٹی نے کہا کہ سپورٹ الاونس کی منظوری پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

الاونس کی منظوری کیلئے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈی جی پی ایچ اے کردار اہمیت کا حامل ہے۔سیکرٹری سی بی اے جمتاز علی بھٹی نے کہا کہ پی ایچ اے ملازمین کیلئے سپورٹ الاونس کی منظوری پر چھوٹے ملازمین کیلئے آسانیاں پیدا ہوگی۔پی ایچ اے افسران اور انتظامیہ کی سپورٹ الاونس کی منظوری کیلئے خصوصی جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں