محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج کرکے پانچ کو گرفتار کرلیا

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا‘ ڈی جی گوہرنفیس

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج کرکے پانچ کو گرفتار کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج کرکے پانچ کو گرفتار کرلیا ،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،29 بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق ایم سی راولپنڈی کے ڈپٹی میونسپل افسران، ٹائون پلاننگ آفیسرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو دو کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا ۔

افسران رشوت خوری ، اقربا پروری اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے۔ ایم سی کے افسران کی بدعنوانی اور ملی بھگت سے شہر میں درجنوں کمرشل و رہائشی عمارات غیر قانونی طریقے سے بن گئیں۔

(جاری ہے)

افسران کے خلاف تین سال اچھی طرح چھان بین ہونے کے بعد جوڈیشل ایکشن منظور کیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول بتول کی سربراہی میں سرکل آفیسر ذوالفقار بازید نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں گریڈ 18 کے ڈپٹی میونسپل آفیسر چکوال و سابق ٹائون آفیسر پلاننگ طارق عزیز ، اے ایم او پی ملک توصیف شامل ہیں،بلڈنگ انسپکٹر اعجاز رضا ، سپریٹنڈنٹس صوفی خالد محمود اور محمد اسلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں