مستقبل میں کسی آفت کی صورت میںمعیشت کو ریسکیو کرنے کیلئے سٹڈی رپورٹ تیار کرنا ناگزیر ہے ‘ پرویز حنیف

حکومت اس تناظر میں مخصوص فنڈ قائم کرے ،برآمدی شعبوں کے اسٹیک ہولڈرزسے رابطے رکھے جائیں‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن و سابق صدر لاہور چیمبر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس جیسی وباء یا کسی نا گہانی آفت سے پاکستان کی معیشت کو ریسکیو کرنے کیلئے سٹڈی رپورٹ تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، حکومت اس تناظر میں ایک مخصوص فنڈ قائم کرے جس میں اضافہ کیا جائے ، حکومت برآمدی شعبوں کے اسٹیک ہولڈرزسے بلا تعطل رابطے رکھے اور ان کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پرویز حنیف نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر ابھی تک کورونا وائرس کی پہلی لہر کے منفی اثرات سے باہر نہیں نکل سکا اور دوسری شدید لہر کی فضاء بن رہی ہے جس سے ہر شعبہ تشویش میں مبتلا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں کیوں تاخیر کر رہی ہے ۔

پرویز حنیف نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ممالک کے درمیان برآمدات اور درمدات کے رجحانات تبدیل ہو گئے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم نے اس سے آگاہی کیلئے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں کی ۔ حکومت کو چاہیے کہ مستقبل میں اس طرح کی وباء یا کسی ناگہانی آفت سے پاکستان کی معیشت کو فوری ریسکیو کرنے کیلئے اپنی تیاری کرے اور اس تناظر میں سٹڈی رپورٹ تیار کر کے اسے قومی دستاویز قرار دیا جائے ، اسی طرح قومی سطح پر فنڈ قائم کیا جائے اور ملک بھر میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی جوبیکار پڑی ہے اسے فروخت کرنے کی بجائے نجی شعبے کو مخصوص مدت کیلئے لیز پر دیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم اس فنڈ میں ڈالی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں