چیئرمین پریس کلب شیخ طارق جاوید رضائے انتقال کرگئے

پیر نومبر 16:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) چیئرمین پریس کلب شیخ طارق جاوید رضائے انتقال کرگئے،مرحوم متعدد قومی اخبارات اورجرائد سے منسلک رہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے رپورٹر شیخ زین العابدین کے والد محترم چیئرمین پریس کلب رائے ونڈ شیخ طارق جاوید حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے ۔مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھیں جو بیک وقت شیخ برادری ،مرکزی جمعیت اہلحدیث ،الحق فائونڈیشن سمیت دیگر فلاحی ،رفاہی تنظیموں کے بطور چیئر مین اپنی خدمات سرا نجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ طارق جاوید کا شمار علاقہ کی مدبر ،علمی ،صلح جو شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے ساری زندگی اسلام ،پاکستان اور عوام کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں ،رائے ونڈ کی تمام کاروباری ،صحافتی ،سیاسی ،مذہبی شخصیات نے شیخ طارق جاوید کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ،شیخ طارق کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گئیں،مرحوم کی نماز جنازہ ریلوئے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments