نشے کے عادی شخص نے والدہ کے بال کاٹنے کے بعد ٹوکے کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا

چند روز قبل بھی تشدد کر کے بازو توڑ دیا تھا،پویس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

بدھ 2 دسمبر 2020 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اسلامپورہ میں نشے کے عادی شخص نے اپنی والدہ کے بال کاٹنے کے بعد ٹوکے کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا،پویس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ اسلامپورمیں پیش آیا جہاں پر بدبخت اور نشے کی لت میں مبتلا عمر نامی شخص نے اپنی ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا،اپنی ماں کے بال کاٹنے کے بعد ٹوکے کے وار کے ساتھ شدید زخمی کر دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمر نامی لڑکا اپنی ماں پر پہلے بھی بہت ظلم کرتا تھا ۔چند روز پہلے بھی بد بخت عمرنے اپنی ماں کا بازو توڑ دیا تھا۔زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے درندے کو موقع سے گرفتار کر کے قانونی کاراوئی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں