کشمیریوں کااستحصال بھارت کوزوال کی طرف لے گیا‘نوید شر یف

بدھ 2 دسمبر 2020 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کااستحصال بھارت کوزوال کی طرف لے گیا،کشمیری شہداء تاریخ کے اوراق میں زندہ ہیں جبکہ مودی سرکار نے بھارت کی نابودی کی بنیاد رکھ دی،مودی نے انسانیت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، مودی کا جنگی جرائم کے ارتکاب پرٹرائل کیاجائے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مودی کے اندر پرورش پانیوالے جنگ کے جنون نے بھارت کودنیا کے مہذب ملکوں اورباضمیرانسانوں کیلئے قابل نفرت بنادیا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان نے ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے بھارت کی طرف سے ہر اشتعال انگیزی اورشرانگیز ی کاتحمل اورتدبر کے ساتھ جواب دیا۔ بھارت کا سات دہائیوں سے بیگناہ کشمیریوں پر بارود برسانا اوران کے خون سے ہولی کھیلنا اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق پرکاری ضرب ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں