کمر تو ڑ مہنگا ئی نے غر یب عوام کا جینا حرام کردیا ہے‘میاں عامر رزاق

ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون کیا جائے‘صدرپیس فار لائف

جمعرات 21 جنوری 2021 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) صدرپیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ کمر تو ڑ مہنگا ئی نے غر یب عوام کا جینا حرام کردیا ہے،حکومت کی پرائس کنٹرو ل کمیٹیاں متحر ک ہو نی چاہیے تاکہ کہیں بھی عوام کو اضا فہ قیمت ادا نہ کرنی پڑے ، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں،خورو نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گورننس کے معاملات میں فوری طور پر بہتری لانا ہوگی۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنی سیاسی و اقتصادی ٹیم کو واضح ہدایت دیں کہ وہ ایسی پالیسیاں بنائیں جو عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کا سبب بنیں اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں