اینٹی کرپشن کی کاروائیاں دو پٹواری ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 14:21

اینٹی کرپشن کی کاروائیاں دو پٹواری ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) اینٹی کرپشن نے مختلف کاروائیوں میں دو پٹواریوں کو ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے محمد سلمان پٹواری ، خالد محمود منشی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے مدعی سے جائز کام کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی۔ ملزمان کے خلاف مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کیا گیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں اینٹی کرپشن لودھراں نے نہری پٹواری محمد حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مدعی سے دس ہزار روپے رشوت طلب کی۔ تمام پٹواریوں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں