فیصل آباد ،عطائیت کے دھندے میں ملوث افرادکیخلاف کریک ڈائون

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی کارروائی، 6 عطائیوں کے اڈے سیل، 5 کلینک چھوڑ کر فرار

جمعرات 21 جنوری 2021 15:16

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) فیصل آباد میں عطائیت کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد خاں کی کارروائی، 6 عطائیوں کے اڈے سیل، 5 کلینک چھوڑ کر فرار، زائد المیعاد ادویات بھی برآمد، چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیج دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد خاں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے جبکہ 5 موقع سے فرار ہو گئے، کارروائی کے دوران عطائی نائلہ بی بی کا المنظور میٹرنٹی ہوم، حسنین کا شاداب کالونی میں حمزہ ڈینٹل کلینک، 71 ج ب سرلی، جھنگ روڈ پر اسماعیل کا اسماعیل کلینک، 41 ج ب جھنگ روڈ پر قدوس کا ذوالفقار کلینک، 73ج ب جھپال جھنگ روڈ پر عبدالرحمن کا رحمن کلینک اور 66 ج ب دھاندرہ میں طارق مقبول کے اڈے کو سیل کیا گیا، کارروائی کے دوران مذکورہ عطائیوں کے اڈوں سے جانوروں کو لگایا جانیوالا سامان اور ایکسپائر ادویات بھی برآمد کی گئیں جو کہ مریضوں کو دی جا رہی تھیں، اسی طرح رسالہ نمبر12 میں طاہر، گلفشاں کالونی میں رانا ڈینٹل لیبارٹری، نعمت آباد گلی نمبر2 میں انجم علی بوٹا، نعمت آباد گلی نمبر2 میں رفاقت، 72 ج ب جھنگ روڈ پر واقع اشفاق گجر، عابد، سہیل گجر اور رمضان گجر نامی عطائی چھاپوں کے وقت اپنے اڈے کھلے چھوڑ کر فرار ہو گئے، ڈاکٹر احمد خاں نے تمام عطائیوں کے خلاف چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا کر رپورٹ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کے سپرد کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں