ایم سی ایل کاشعبہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور پلاننگ کا ایک سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

جمعہ 22 جنوری 2021 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ایم سی ایل نے شعبہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور پلاننگ کا ایک سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف کارپوریشن آفیسر نے سامان کی فہرستوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ افسران نے سینکڑوں ٹرکس قبضے میں لینے کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

سینکڑوں ٹرک سامان کیعوض جرمانہ نہ ہونے کے برابر اکٹھا کیا گیا۔ جرمانوں سے حاصل ہونے والے ریونیو کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ چیف کارپوریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ دس سٹور کا ایک سال کا آڈٹ ہو گا، کتنا سامان پکڑا اور کتنے جرمانے لیکر چھوڑا گیا سب بتانا ہوگا۔ شعبہ انفراسٹرکچر نے کتنی سڑکوں پر روڈ کٹ لگایا، کتنا جرمانہ کیا۔ شعبہ پلاننگ نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کتنا ریونیو اکٹھا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں