پنجاب بھرمیں 835ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق 911زخمی ہوئے

بدھ 27 جنوری 2021 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں835روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں08افراد جاں بحق جبکہ911افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔377معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 391ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور33مسافر369اور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ215ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت235متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد67حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان59حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل919متاثرین میں737مرد اور182خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں187افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 443افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ289زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں674موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،89موٹر کاریں،29وین08مسافربسیں،18ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں