شریفوں نے منی لانڈرنگ اور کک بیکس جیسے نا سور کی آبیاری کی ' جنید حیدر طارق

ہفتہ 27 فروری 2021 12:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2021ء) انصاف ویلفیئر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری جنید حیدر طارق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اس وقت ''میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو''کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ڈسکہ اور وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بنک ایک سو دس فیصد بڑھا ہے جو ایک واضح جیت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفترمیں پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے عوام کو اقتدار میں رہتے ہوئے چکر دینے والوں کو کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے خود چکر آنا شروع ہو گئے ہیں،میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ سسٹم کی شق پر راضی ہونے والے یو ٹرن کے بادشاہ اب اسی سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں نے منی لانڈرنگ اور کک بیکس جیسے نا سور کی آبیاری کی لیکن اب پاکستان سے اس کے بیج کو ہمیشہ کیلئے ناپید کر دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں