لاہور،چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

جمعہ 23 اپریل 2021 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر بورڈ آف ریونیو اسد اسلام ماہنی کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا، وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تقرری کے منتظرمعین احمد کوڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی سیکرٹری پی ایم آر یو(آئی اینڈ سی ) ونگ محمد شہزاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری سروسز میٹرزدفتر چیف سیکرٹری جبکہ تقرری کے منتظر جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری پی ایم آر یوونگ تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں