بیانات میں تضاد پر عمر قید کا مجرم 9 سال بعد رہا

پیر 26 جولائی 2021 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) لاہورہائی کورٹ نے موقع کے گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنا پر عمر قید کے مجرم کو 9 سال بعد رہا کرنے کا حکمدیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں خاتون قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے موقع کے دو گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر مجرم کو 9 سال بعد رہا کر دیا۔جسٹس محمد طارق ندیم نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی، عدالت نے شک و شبہات کی بنیاد پر ملزم سعید احمد کو بری کرنے کا حکم دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں