سارک چیمبر اور یو بی جی کی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

پیر 26 جولائی 2021 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سارک چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے آزاد جموں کشمیر عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مرکزی سکریٹری انفارمیشن یو بی جی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی سربراہی میں کراچی کے تاجروں کے وفد سے ویبنار کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر سارک چیمبر اور مرکزی چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے کہا کہ پائیدار معیشت کے لئے شفاف اور مستحکم جمہوری عمل کلیدی عنصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری نے اصولی طور پر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا ہے تاکہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہترین معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ملکی معیشت مستحکم ہوتی جارہی ہے، امید ہے کہ کوویڈ 19 کے تناظر میں آئندہ چند ماہ میں پاکستان کی معیشت اٹھ جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں