خنجر کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی متاثرہ خدیجہ صدیقی نے مجرم کی رہائی کے بعد سکیورٹی مانگ لی

کیا اس بات کی گارنٹی ہے مجرم رہائی کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کریگا ،کسی بورڈ نے نفسیاتی حوالے سے اسے کلیئر کیا ‘ گفتگو

پیر 2 اگست 2021 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) خنجر کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی متاثرہ خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نے مجرم کی رہائی کے بعد اپنی سکیورٹی کیلئے متعلقہ پولیس حکام سے ملاقات کی ہے جبکہ خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میرے کیس کے مجرم شاہ حسین کو عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا سے ڈیڑھ سال قبل رہائی میرے لیے بھی حیرت کا باعث تھی ،مجھ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا ،قانون میں اس بات کی گنجائش ہے کہ مجرم کو اس کی چال چلن پر قید میں چھوٹ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجرم کو اس کی سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی اس بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا تھا اور اسے رہا کردیا گیا، قانون میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا اس بات کی گارنٹی ہے کہ مجرم رہائی کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا اور اس کی سزا کا مقصد پور اہوگیا ،کیا کسی بورڈ نے نفسیاتی حوالے سے اسے کلیئر قرار دیا ہی ۔خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میں نے اپنی سکیورٹی کیلئے درخواست کی ہے اور متعلقہ پولیس حکام سے ملاقات کی ہے انہوں نے مجھے ہر طرح سے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں