پولیس نے شہر میں 37 اجرتی قاتلوں کی موجودگی کا سراغ لگا لیا

انڈر ورلڈ کے کردار وںکے کہنے پر قتل کرنے والے اجرتی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا

پیر 2 اگست 2021 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) قتل کی اندھا دھند وارداتوں کے بعد پولیس نے شہر میں 37 اجرتی قاتلوں کی موجودگی کا سراغ لگا لیا ،انڈر ورلڈ کے ایسے کردار جو بیرون ممالک میں بیٹھ کر کسی کو بھی قتل کروانے کے لیے اجرتی قاتلوں کی مدد لیتے ہیںکی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے قتل کی اندھا دھند وارداتوں کے بعد شہر میں37 اجرتی قاتلوں کی موجودگی کا سراغ لگا لیا گیاہے ، انڈر ورلڈ کے کرداربیرون ملک بیٹھ کراجرتی قاتلوں کی مدد لیتے ہیں،پولیس نے سی آئی اے کو اجرتی قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا۔

پولیس حکام کے مطابق بیرون ملک بیٹھے ایسے کرداروں کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ حاصل کرلیے گئے، لندن ،دبئی کے گینگ اجرتی قاتلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو اجرتی قاتل مبینہ مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں، یہ اجرتی قاتل بیرون ممالک بیٹھے گینگز کیلئے لوگوں کو قتل کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں