سابق چیئر مین بلدیہ رائے ونڈ میاں عبدالغفار کے صاحبزادے محمد عمران شیخ انتقال کرگئے

بدھ 11 اگست 2021 12:20

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2021ء) سابق چیئر مین بلدیہ رائے ونڈ میاں عبدالغفار کے صاحبزادے محمد عمران شیخ انتقال کرگئے ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین بلدیہ رائے ونڈ میاں عبدالغفار کے صاحبزادے،سابق ڈی سی ملتان میاں عبدالستار شیخ (مرحوم )کے بھتیجے میاں محمد عمران شیخ فوڈ انسپکٹر مختصر علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے مرحوم انتہائی ملنسار ،نفیس شخصیت کے مالک نوجوان تھے مرحوم کی اچانک وفات پر علاقہ سوگ میں ڈوب گیا عمران شیخ کی وفات پر شہر تمام مکاتب فکر نے انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں