خواتین کو فحش حرکات کرکے حراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:44

خواتین کو فحش حرکات کرکے حراساں کرنے والا نوجوان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پولیس نے عوامی مقامات پر خواتین کو فحش حرکات سے حراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔گجر پورہ پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرکے چاند میسح کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گجر پورہ نے بتایا کہ ملزم چاند عوامی مقامات پر اکیلی خاتون کو دیکھ کر فحش حرکات سے حراساں کرتا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے ملزم کو بروقت گرفتارکرنے پر گجر پورہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، عورتوں کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)سہیل چودھری نے کہا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں