میو ہسپتال میں نوجوان پرتشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) میو ہسپتال میں لواحقین پر تشدد کی ایک اور فوٹیج منظر عام پر آگئی،بہیمانہ طریقے سے ایک شخص پر تشدد کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق نجکاری کے بعدمیوہسپتال چھوٹے ملازمین کیلئے عقوبت خانہ بن گیا، میوہسپتال میں ٹارچرسیل بدستورفعال،ایک اورویڈیومنظرعام پرآگئی۔

(جاری ہے)

میوہسپتال میں لوہاچوری میں حصہ نہ دینے پرملازم پرتشددکیاگیا،مریضوں سے ملنے والی بخشش سے آیااورسویپرزحصہ دینے پرمجبور جبکہ میوہسپتال میں بھتہ نہ دینیوالے ملازمین پرتشددمعمول بن گیا۔

واضح رہے میو ہسپتال میں مریضوں کیلواحقین پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر جینیٹوریل سپروائزر ملک ذوہیب کیخلاف مقدمہ میو ہسپتال کے سینٹری انسپکٹر شہریار گلزار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم ملک ذوہیب نے چند روز قبل مریض کے لواحقین پر تشدد کیا تھا، ملزم نے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور ہراساں بھی کرتا رہا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے پر ملزم کو عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا، مقدمے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں