عوامی رکشہ یونین کالبرٹی چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ںمیں اضافے ،مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مزدور تو پہلے ہی کورونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈائون کی چکی میں پسا ہوا تھا،پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے خودکشیوںپر مجبور ہوجائے گا‘ذیشان اکمل

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) عوامی رکشہ یونین کی جانب سے لبرٹی چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافی اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔احتجاجی مظاہرے میں عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔جو مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر ذیشان اکمل نے کہا کہ پٹرول بم گرا کرحکومت نے رکشہ ڈرائیوروں اور دیہاڑی دار مزدوروںکو زندہ درگور کر دیا ہے۔دیہاڑی دار مزدور تو پہلے ہی کورونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈائون کی چکی میں پسا ہوا تھا۔ بھوکا تھا، بے روزگار تھا،اب مزید قیمتیں بڑھنے سے خودکشیوںپر مجبور ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پٹرول کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ تھی قیمت کم کی جانی چاہئے تھی۔جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی پٹرول 65روپے لٹر تھا وزیر اعظم کہتے تھے 40روپے کروں گا۔ اب انہوں نے 124روپے کردیاہے۔جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی ڈالر 100روپے کا تھا جو اب 170 کا ہو گیا ہے۔ ایکسپورٹ میں بے پناہ اضافہ اور ایکسپورٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔جو حکومتی نا اہلی کی انتہا ہے۔

آٹا ، گھی ، چینی، سبزیاں ، چکن، دالیں ، مصالحے سب غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے۔ حکومت اشیاء خوردو نوش کی قیمتوںمیں کمی کرے ۔ حکومت کی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ناکامی کی وجہ جان لیوا مہنگائی ہے۔حکومت کو اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ اگر مہنگائی ختم نا ہوئی تو پی ٹی آئی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔حکومتی وزیر ، مشیر روز بتاتے ہیںہم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

لیکن غریب بددعائیں دے رہے ہیں۔ عام آدمی کا سب سے بڑا مسلہ مہنگائی ہے جس کو ختم کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے ۔سابق حکمرانوں کو ڈاکو ثابت کرنے میں تین سال ضائع کر دیئے ۔ حکومت نا آصف زرداری سے لوٹی دولت واپس نکلوا سکی نا نواز شریف سے۔ چلو مان لیا نواز شریف بھاگ گیا لیکن زرداری تو موجود ہے اس سے بھی ایک روپیہ واپس نہیں لے سکے۔مافیا کے سارے لوگ حکومت بدلنے کے ساتھ ہی پارٹی بد ل لیتے ہیں۔

اب سارا مافیا حکومتی چھتری تلے جمع ہے جو نا خود ٹیکس دیتا ہے اورنا اپنے انویسٹروں سے لینے دیتا ہے۔ سارا بوجھ غریبوں پر ڈال دیا گیا ہے جو سراسر ٖظلم ہے۔عوامی رکشہ یونین اور عوامی پاسبان مل کر اس ظلم کے آگے پل باندھے گی۔ اب احتجاجی مظاہرو ں کا طویل سلسلہ شروع کریں گے۔ پورے شہر میں جگہ جگہ لوگوں کو غفلت اور بے حسی کی نیند سے جگانے کے لئے احتجاج ہوگا۔حکومت رکشہ ڈرائیوروں کو احساس پروگرام میں شامل کرے اوررکشہ ڈرائیوروں، موٹرسائکل رکشہ اور موٹر سائکل والوں کا پٹرول میں سبسڈی دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں