وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر کے ہی دم لیں گے،چوہدری شاہ نواز

ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شاہ نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر کے ہی دم لیں گے، پاکستان تحریک انصاف حکومت کے منصوبوں سے براہ راست عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شاہ نوازنے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شاہ نواز نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہےحکومت کاروبار میں آسانی پیداکرنے کی پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں،سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے۔چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں