چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے پیس فا رلائف ویلفیئرفائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق کی ملاقات

منگل 21 ستمبر 2021 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامراحمد سے پیس فا رلائف ویلفیئرفائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پیس فا رلائف ویلفیئرفائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو اپنے علاقہ کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور کچی آبادیوں کو ان کے مالکانہ حقوق دلانے کے حوالے سے بات کی ۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے پیس فا رلائف ویلفیئرفائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق کوان کے مسائل کو جلداز جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے جس پر پیس فا رلائف ویلفیئرفائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments