رائیونڈ کے علاقہ میں 32 سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت‘لاش مردہ خانے منتقل

منگل 21 ستمبر 2021 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) رائیونڈ کے علاقہ میں 32 سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا، جو دوران علاج دم توڑ گئی، خاتون کی حالت زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے خراب ہوئی تھی، خاتون کی شناخت عنبرین فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کی موت کے بعد اس کا شوہر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکاری تھا، تاہم معاملہ مشکوک ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے خاتون کے ورثا کی درخواست کا انتظار ہے، جن کا تعلق سرگودھا سے ہے، خاتون کا خاوند رکشہ ڈرائیور ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں