لاہور میں کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:11

لاہور میں کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) جنوبی چھانی پولیس نے کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے بتایا کہ لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بد تمیزی کی اور دھمکیاں دی۔ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں