باغبانپورہ میں اوباش کی خاتون سے دست درازی کی کوشش

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:19

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں اوباش کی خاتون سے دست درازی کی کوشش،خاتون کے روکنے پر لڑکے نے دھمکیاں دیں اور مذاق بھی اڑاتا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغبان پورہ میں ملزم وقاص نے محلے دار خاتون سے دست درازی کی کوشش کی۔ خاتون کے روکنے پر لڑکے نے دھمکیاں دیں اور مذاق بھی اڑاتا رہا۔ خاتون کے اہلخانہ نے تھانہ باغبانپورہ میں ملزم کیخلاف درخواست دے دی ہے۔لیکن پولیس نے درخواست کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں