رائیونڈ ‘زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گر نے 5 مزدور زخمی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) رائیونڈ کے علاقہ میں زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گر گئی جس کے نتیجہ میں 5 مزدور زخمی ہوگئے ۔ریسکیو کے مطابق لفٹ گرنے کا واقعہ جیا بگا پارک ایونیو سوسائٹی کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچیں اورزخمیوں کو فوری طورپر طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا۔زخمی ہونے والے افراد میں پینتیس سالہ عبدالمجید،چوبیس سالہ رحمان،اٹھارہ سالہ یاسین اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments