ڈی ایس آفس ورکشاپس مغلپورہ میں ای کچہری کا انعقاد

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) ڈی ایس آفس ورکشاپس میں ای کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ورکشاپ افتخار حسین نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے۔ترجمان نے بتایاای کچہری کا اہتمام وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کے احکامات پر کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس آفس ورکشاپس مغلپورہ میں ہونے والی ای کچہری میں نہ صرف ریلوے بلکہ پورے ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ سے عوام حصہ لے کر ریلوے سے منسلک اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔ترجمان نے بتایادو گھنٹے تک جاری رہنے والی ای کچہری میں لوگوں کو الاٹمنٹ، واجبات کی ادئیگی، تقرری اور تبادلوں سے متعلق مسائل کو بیان کرنے کا بھرپور موقع دیا گیا اور نیز اس دوران لوگوں کے مسائل کو فزیکلی طور پربھی سنا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس ورکشاپ افتخار حسین کے ساتھ تمام ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments