حامد ناصر چٹھہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) نیب لاہور نے حامد ناصر چٹھہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، نیب لاہور کی جانب سے ڈی جی ایکسائز کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں اہم تفصیلات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے حامد ناصر چھٹہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ۔ نیب لاہور نے حامد ناصر چٹھہ اور ان کی فیملی سے متعلق معلومات مانگ لیں۔ نیب نے محکمہ ایکسائز سے حامد ناصر چٹھہ ان کی اہلیہ بچوں کے نام پر رجسٹرڈ ریکارڈ بھی مانگا ہے کہ بتایا جائے حامد ناصر چھٹہ اور ان کی اہلیہ، بچوں کے نام کتنی پراپرٹی، دکانیں، گھر اور پلازے، گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں