تحصیلدار کا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا ،7نومبر کو ہوگا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) تحصیلدار کا آج ( اتوار) کے روز ہونیوالا انگریزی کا امتحان ملتوی کردیا گیا۔ ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ امیدواروں اور امتحانی عملہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں درپیش دشواری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، اس لئے تحصیلدار کا امتحان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ تحصیلدار کا انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کی بجائے 7 نومبر کو لیا جائے گا، اس حوالے سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی مطلع کر دیا گیا ہے ، 31 اکتوبر کو تحصیلدار کا ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں