علامہ اقبال ٹائون ،فائرنگ سے65 سالہ خاتون جاںبحق

شاہ نور سٹوڈیو کے قریب فائرنگ سے 70 سالہ شخص زخمی ہو گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) علامہ اقبال ٹائون میں فائرنگ کے واقعہ میں 65 سالہ خاتون جاںبحق ہو گئی ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق65 سالہ خاتون کی شناخت صابرراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کاروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں علامہ اقبال ٹائون کے علاقہ شاہ نور سٹوڈیو کے قریب فائرنگ سے 70 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے 70 سالہ بابا ناجی کوزخمی کر دیا اورفرار ہو گئے۔ایدھی رضاکاروں نے 70 سالہ بابا ناجی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں