واسا سٹاف کی صلاحیتیں نکھارنے میں جائیکا کا کردارقابل ستائش ہے، ایم ڈی واسا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) جائیکا اور الجزری اکیڈمی کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد ایم ڈی واسا  کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا )اور الجزری واٹر اینڈ سینیٹیشن اکیڈمی نے واسا لاہور کے سٹاف و افسران کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔وائس پرنسپل الجزری اکیڈمی نے واسا لاہور کی بہتری کے پراجیکٹ کے لیے حکومت جاپان کی طرف سے فراہم کردہ سامان ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

واسا کی بہتر کارکردگی کے پراجیکٹ کے تحت جدیدآئی ٹی آلات  واسا کے حوالے کر دیے گئے۔  اس موقع پر ایم ڈی واساسید زاہد عزیز اور وائس پرنسپل الجزری اکیڈمی نے یاداشت پر دستخظ کیے۔آئی ٹی کے جدید آلات واسا ٹریننگ سنٹر میں سٹاف کو مزید بہتر ٹریننگ دینے میں مدد فراہم کریں گے۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہاواسا سٹاف کی صلاحیتیں نکھارنے میں جائیکا کا کردارقابل ستائش ہے۔اس موقع پرجاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی کی طرف سے  ڈاکٹر نو بو یو کی ساتو واسا کی طرف سے ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم  محمد غفران، ڈائریکٹر ٹریننگ ریاض مجتبی غوری بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments