ہوائی فائرنگ اور بدمعاشی کے جنون نے نوجوان کو حوالات پہنچا دیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ہوائی فائرنگ اور بدمعاشی کے جنون نے نوجوان کو حوالات پہنچا دیا،ہوائی فائرنگ سمیت دکاندار پر تشدد کرنے والا نوجوان اچھرہ پولیس کی گرفت میں آ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ارسلان نامی نوجوان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور شہری کو تھپڑ مارنے کی درخواست موصول ہوئی تھی،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں