جوہر ٹائون کے علاقے میں بینک کے باہر ڈکیتی کاڈراپ سین

مدعی مقدمہ نے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے دوستوں کیساتھ ملکر ڈکیتی کا پلان بنایا

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) جوہر ٹائون کے علاقے میںبینک کے باہر ڈکیتی کاڈراپ سین ہو گیا،مدعی مقدمہ نے اپنے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لئے دوستوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا پلان بنایا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر انویسٹی گیشن کے مطابقمدعی مقدمہ کے دوست ملزمان نعمان اور احمد نے بینک کے باہر جاسم سے گن پوائنٹ پر پیسے لوٹے اور فرار ہو گئے۔انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹائون نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے تمام رقم 30 لاکھ روپے برآمدکر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں