مانگا منڈی سے لا پتہ ہونے والے نوجوان کی جوہڑ سے لاش برآمد

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) مانگا منڈی سے لا پتہ ہونے والے نوجوان کی جوہڑ سے لاش برآمد ہو گئی ،پولیس نے لاش قبضے میں لیکر مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان امانت علی چند روز قبل گھر سے گیا مگر واپس نہ آیا ،گزشتہ روز نوجوان کی جوہڑ سے لاش برآمد ہو گئی۔ پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں