ایل ڈبلیو ایم سی کی سمن آباد ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم جاری،3 روز میں 1050 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:50

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) :لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کا سمن آباد ٹاون میں ہفتہ وار خصوصی صفائی آپریشن جاری ہےجس   کے دوران گزشتہ 3 روز میں 1050 ٹن ویسٹ اٹھایا  گیا ہے ۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق خصوصی صفائی مہم کے تحت 975سینٹری ورکرز فیلڈ میں تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 75صفائی گاڑیاں بشمول ٹریکٹر لوڈر، ڈمپر، ایکسیویٹر،چین آرم رول اورپک اپس خصوصی مہم پر کام کر رہی ہیں۔

چھپڑ سٹاپ، مین روڈ گلشن روای، واساموڑ، جناح پارک، ملک سٹریٹ میں اضافی افرادی قوت اور مشینری سے خصوصی آپریشن کیاگیا، رستم پارک، سوڈیوال،نوناریاں، مین بلیوارڈ اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی سکریپنگ اور ویسٹ لفٹنگ کا عمل جاری ہے ،خصوصی صفائی مہم کے دوران گزشتہ 3 روز میں 1050 ٹن ویسٹ اٹھایا  گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر  نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی صفائی کے تمام ممکنہ اقدام کے لیے کوشاں ہیں اس مقصد کے لیے سمن آباد ٹائون میں ہفتہ وار صفائی آپریشن جاری ہے، آپریشن ٹیموں کے افسران مہم کی خصوصی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، موقع پر شکایات کے ازالے کے لیے عملہ اور صفائی گاڑیاں موجود ہیں جبکہ اوپن پلاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئرکروایا جا رہا ہے۔

انہوں نے  کہا  کہ سروس ڈلیوری کو مزید موثر بنانے کے لیے سمن آباد ٹاون کے مختلف علاقوں میں 3سروس ڈلیوری کیمپس بھی لگائے ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے سروس کیمپس پر رابطہ کریں اور ایل ڈبلیو ایم سی  کی ہیلپ لائن 1139پر بھی  شکایات کا اندراج کروایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں