سیالکوٹ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائے ،مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘عامر رزاق

سیالکوٹ واقعے سے ملک و ملت کو بدنام کیاگیا، اسلام امن کا دین ہے دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں‘صد ر پیس فارلائف

پیر 6 دسمبر 2021 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پیس فار لائف کے صدر میاں عامررزاق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کیا،ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اس نظام کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں۔ سیالکوٹ واقعے سے ملک و ملت کو بدنام کیاگیا، سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کا سری لنکن فیکٹری منیجر کو تشدد کرکے مارنا اور نعش کو آگ لگادینے کاواقعہ نہایت دردناک واقعہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے اوردین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، سری لنکا کی حکومت اور عوام خصوصاً جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں